کراچی،13اکتوبر(ایجنسی) پاکستان کے جنوبی بندرگاہی شہر کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مٹی کا تودہ گرنے کےنتیجے میں 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پیر اور منگل کی درمیانی رات ایک خالی پلاٹ میں قائم جھونپڑیوں جھگیوں پر مٹی کا تودا گر گیا۔ ملبہ ہٹانے کے لیے مشینری پہنچی تو امدادی کارروائیوں میں تیزی آئی اور
رینجرز اہلکاروں نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔
لاشیں نکالنے کے بعد ریسکیوکا کام مکمل کرلیا گیا ہے، امدادی کارکنوں نے 13 افراد کی لاشیں نکال کراسپتال منتقل کردیں ہیں، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں 3 خواتین اور سات بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔